Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مدینہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں 3 گھنٹے تاخیر

Published

on

پی آئی اے کی مدینہ سےکراچی آنے والی پی آئی اے  کی پرواز3 گھنٹے سے زائد تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح مدینہ ائیرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 744 کے مسافروں کواس وقت پریشانی کا سامنا کرناپڑاجب بورڈنگ پاسزجاری کرنے کے بعد بھی پروازکی روانگی میں مسلسل تاخیر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی روانگی کے لیے مسافر علی الصبح سے مدینہ ائیرپورٹ پر موجود تھے، بعض مسافروں کی فلائٹ میں سیٹیں کنفرم تھی وہ بھی تبدیل کردی گئیں۔

اس دوران مسافروں کی مدینہ ائیرپورٹ لاونج میں پی آئی اے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی،بعدازاں پرواز کراچی روانہ کردی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین