Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی آئی اے فلائٹ آپریشن تیسرے روز بھی مکمل بحال نہ ہو سکا

Published

on

پی آئی اے فضائی آپریشن تیسرے روز بھی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق ایندھن کی کمی/ تیکنیکی وجوہات کی بناء پر آج بھی بین الاقوامی اور ملکی روٹس کی پروازیں منسوخی کا شکارہیں۔

کراچی اسلام آباد کی دو طرفہ کراچی تربت کی دو طرفہ اور لاہور کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، کراچی سکھر اور کراچی کوئٹہ کی دو طرفہ جبکہ دمام کراچی کی پرواز بھی منسوخ کی گئی ہے۔

 لاہور کوئٹہ کی دو، اسلام آباد دبئی کی دو، ابوظہبی کیلئے دو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کیلئے دو طرفہ پروازیں، اسلام آباد کوئٹہ اور اسکردو، ملتان سے ریاض کی پی کے دو جبکہ دبئی کی ایک پرواز، شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294، سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے دو طرفہ دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئی۔

دبئی اور ابوظہبی پشاور کی پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دی گئی ہیں،پی آئی اے نے ایندھن کی مد میں پی ایس او کو پیر کے دن 10 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کیے تھے،جس کے ذریعے محدودفضائی آپریشن کے تحت آج صرف انتہائی ضروری پروازیں روانہ کی جائینگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین