پاکستان
پی آئی اے نے ہڑتال ختم کرانے کے لیے پیپلز یونٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی
پی آئی اے ملازمین کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل،ہیڈآفس کے باہردھرنا دیا گیا،بکنگ آفسز3گھنٹوں کے لیے بند رہے،انتظامیہ کے ساتھ جلد مذاکرات متوقع ہیں۔
پیپلزیونٹی آف پی آئی اے اور آفیسرزایسوسی ایشن کے مشترکہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منگل کو بھی پی آئی اے ہیڈآفس کے باہراحتجاج کیاگیا،جس میں افسران وملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نجکاری اورتنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے سامنے متوقع ملاقات کے دوران چند مطالبات رکھے جائیں گے۔
جن میں سرفہرست گروپ ایک تاچارملازمین اورافسران کی تنخواہوں میں اضافہ، آفیسرز ایسوسی (ساسا) اورفلائٹ کچن کےسیل دفترکوکھولنے،ملازمین کے خلاف درج مقدمات اورشوکازکی فی الفورواپسی شامل ہے۔
پیپلزیونٹی میڈیا سیل کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے چئیرمین اسلم آرخان نے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایات اللہ خان سے رابطہ کر کے ان کو مذاکرات کی دعوت دے دی، صدر پیپلز یونٹی ہدایات اللہ خان کا کہنا ہے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہےگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی