Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یو اے ای کے لیے پی آئی اے کے آپریشنز معطل

Published

on

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے یو اے ای کے لیے سفری ہدایات جاری کردیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا امارات کے لیے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے پروازیں شدید متاثر ہیں جس کے باعث دیگر فضائی کمپنیوں نے بھی اپنے فلائٹ آپریشن معطل کردیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موسمی حالات بہتر ہوتے ہی پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا جائے گا، مسافر پرواز کی معلومات کے لیے کال سینٹر سے رابطہ کریں

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین