ٹاپ سٹوریز
پی آئی اے کے طیاروں نے ہینگرز میں کھڑے کھڑے 38 ارب 40 کروڑ کا نقصان کردیا: آڈٹ رپورٹ
پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل طیاروں کے طویل عرصے تک ہینگروں میں گراونڈ ہونے سبب مجموعی طورپر 38ارب 40کروڑروپے کا نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے اربوں روپے خسارے میں ایک اہم وجہ فضائی بیڑے میں شامل ہوائی جہازوں کے گراؤنڈ ہونا بھی ہے،پی آئی اے کے آڈٹ رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات ہوئے،جس کے مطابق جہازوں کے طویل عرصے تک ہینگرز میں ناکارہ حالت میں کھڑے رہنے کے سبب 38ارب 40کروڑ روپے کا ریکارڈ نقصان ہوا۔
پی آئی اے کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے ہوائی جہاز عارضی گراؤنڈنگ اور شیڈول مینٹیننس کی وجہ سے گراؤنڈ رہے، مینٹیننس پلان کے مطابق انتظامیہ نے عارضی گراؤنڈنگ اور شیڈول مینٹیننس کے لیے 19 سے 28 دن کا تخمینہ وقت مختص کیا گیا تھا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سست روی کے نتیجے میں طیاروں کی 905 دن تک طویل گراونڈنگ ہوئی،پی آئی اے کے نے دو 777 جہازوں کے لیے 26 اور 32 دن کا وقت مقررکیا،تاہم جہازوں کی مینٹیننس میں ایک جہاز کی مینٹیننس میں 520 دن لگے،دوسرے 777 جہاز کی مینٹیننس میں 250 دن لگے۔
اسی طرح لیزپرحاصل کردہ ائیربس 320جہازوں پرتوانتہا ہوئی کیونکہ ایک جہاز کی مرمت میں 905جبکہ دوسرے پر540دن لگے،جہازوں کے طویل عرصے تک گراونڈ حالت میں کھڑے رہنے کےنتیجے میں پی آئی اے کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا اورآپریشنل امورمیں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔
انتظامیہ کو 16 دسمبر 2022 کو اطلاع دی گئی،16جنوری 2023کو ہونے والے ڈپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی کی میٹنگ میں اس بےضابطگی پرتبادلہ خیال کیاگیا،رپورٹ کو حتمی شکل دینے تک انتظامیہ کی جانب کوئی بھی ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور