پاکستان

پی آئی اے کی 33 پروازوں کے لیے پی ایس او سے ایندھن کی درخواست

Published

on

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی کو آج 33پروازوں کو فیول فراہمی کی درخواست دی گئی ہے

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ملکی وبین الاقوامی پروازوں کے ایندھن کے لیے بدھ کو پی ایس اوکو قبل ازوقت ادائیگیاں کیں.

اس تناظر میں قومی ائیرلائن انتظامیہ نے پی آئی اے انتظامیہ نےگذشتہ روز 15کروڑروپے اداکیے،ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے 33پروازوں کو فیول فراہمی کے لیے درخواست دی تھی.

ایندھن فراہمی کی حامل پروازوں میں زیادہ تربین الاقوامی روٹس کی پروازیں ہیں،اب تک 11پروازوں کوقبل ازوقت ادائیگیوں کے ضمن میں ایندھن فراہم کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version