پاکستان
پی آئی اے کی سینئر پرسر راشدہ مجید ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
پی آئی اے کی سینئر پرسر راشدہ مجید روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئیں،بین الاقوامی فلائٹ سے واپسی کے بعد سینئر پرسر سیالکوٹ سے لاہورکے درمیان سفرکررہی تھیں ۔
پی آئی اے کیبن کریو ایسوسی ایشن کے صدر نصراللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ائی اے کی انتظامیہ کیبن کریو سےسرفیس ٹریولنگ کروا کر انتہائی مجرمانہ فعل کی مرتکب ہورہی ہے،کیبن کریو کے سیفٹی مینول میں واضح لکھا ہوا ہے کہ رات میں سرفیس ٹریولنگ نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی سینئر پرسر راشدہ مجید ایک بین الاقوامی فلائٹ سے واپسی کے بعد سیالکوٹ سے لاہور پہنچنے کے لیے سفرکررہی تھیں،اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،حادثے کے وقت راشدہ مجید کے ساتھ ایک دوسری کریو ممبر بھی کارمیں موجودتھیں،جوکہ معمولی زخمی ہوئیں تاہم راشدہ مجید سرپرگہری چوٹیں آنے کے بعد لاہورایک نجی اسپتال کے آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں،ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
پی آئی اے کیبن کریو ایسوسی ایشن کے صدرنصراللہ خان آفریدی کے مطابق سیالکوٹ اور لاہور کے درمیان پی ائی اے کی خواتین عملے کو سڑک کے ذریعے سفر کروانے کے دوران جو حادثہ ہوا ہے وہ انتہائی قابل مذمت اور شرم ناک ہے پی ائی اے کی انتظامیہ کے لیے رات کے وقت خواتین کو سڑک کے ذریعے ٹریولنگ کروانا سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اورانتہائی غیرانسانی فعل ہے، پی ائی اے کی انتظامیہ کیبن کریو سے سرفیس ٹریولنگ کروا کر انتہائی مجرمانہ فعل کی مرتکب ہو رہی ہے، سرفیس ٹریولنگ صرف پیسہ بچانے کا ایک حربہ ہے۔
کیبن کریو کے سیفٹی مینیول میں صاف اور واضح لکھا ہے کہ رات میں سرفیس ٹریولنگ نہیں ہوگی،یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ سرفیس ٹریولنگ کے دوران کیبن کریونیفارم میں نہیں ہوگا،جس گاڑی میں ٹریولنگ کی جارہی ہو وہ یا توپی آئی اے کی یا پھر کسی رجسٹرڈ کمپنی کی ہونی چاہئے،پرائیویٹ گاڑی کے ڈرائیورزجسمانی تھکاوٹ اوربعض اوقات کسی نشے کے زیراثرہوتے ہیں،ان وجوہات کو کوئی چیک نہیں کرتا،کیبن کریوکو جدہ میں سلپ(قیام)دے کرپیسے وقت اورکریو کی سیفٹی پرکمپرومائز سے بچاجاسکتا ہے،یہ سابق سی ای اوپی آئی اے کی ضد تھی کہ جدہ میں کریو کو سلپ نہیں ملے گا،سرفیس ٹریولنگ صرف بہت زیادہ ضرورت کے تحت ہی کروائی جاسکتی ہے،یہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن رولز ANO910012کی خلاف ورزی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور