Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے یومیہ بنیادوں پر ایندھن خریدے گا

Published

on

پی آئی اے،پی ایس او کو پروازوں کے لیے درکارایندھن کے لیے روزانہ کی بنیاد پرادائیگیاں کرےگا۔

ذرائع کےمطابق پی آئی اے اورپی ایس او کے درمیان سابقہ ادائیگیوں کے تنازعے پرمزاکرات ہوئے،جس میں پی آئی اے کےچیف فنانس آفیسراورپی ایس اونمائندگان کے درمیان باہمی طورپراتفاق ہوا کہ قومی ائیرلائن یومیہ بنیادوں پرکھپت کے حساب پی ایس او کو ادائیگیاں کرے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے پرپی ایس او کے لگ بھگ پونےدوارب روپے واجب الاداہیں،پچھلے ہفتے قومی ائیرلائن انتظامیہ نے سابقہ واجبات کی مد میں ساڑھے نوکروڑ روپے کی ادائیگی کی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق جہازوں کے لئے پی آئی اے  پی ایس او سے فیول خریدے گی،ملک کے تمام ائیرپورٹ پرجہازوں کو ایندھن لیا جائےگا جبکہ قومی ائیرلائن کی جانب سے پی ایس اوایندھن کی طلب کے متعلق آگاہ رکھا جائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین