پاکستان
پی آئی اے کے منجمد اکاؤنٹس بحال کر دیئے گئے
ایف بی آر نے قومی ائیرلائن کے منجمد اکاونٹس بحال کردیے۔
ایف بی آر کی جانب سے بدھ کو پی آئی اے کے ملک بھر کے تمام اکاونٹس واجبات کی عدم ادائیگی پر منجمد کردیے گئے تھے،تاہم مذاکرات کے بعد منجمد تمام اکاونٹس بحال کردیے گئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کے مابین کامیاب مذاکرات ہوئے،جس کے بعد ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا۔