پاکستان

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل، کراچی سے کل رات آخری پرواز روانہ ہوگی

Published

on

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن21 جون کو اختتام پذیرہوگا،مجموعی طور پر336 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

قومی ائیرلائن کا قبل ازحج آپریشن 21 جون کو اختتام پذیر ہورہا ہے،پی آئی اے نے کراچی، لاہور، اسلام سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں سےعازمین حج کوحجاز مقدس پہنچایا،حج آپریشن کے لیے 336 پروازیں چلائی گئیں،

پی آئی اے کی قبل ازحج آپریشن کی آخری پرواز 21 جون/ بدھ کی شب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رات 11:40 پر روانہ ہوئی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اس سال 65 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا ہدف رکھا تھا،2 جولائی سے بعد از حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی خصوصی پروازیں حجاج کرام کو لیکرسعودی عرب سے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پہنچیں گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version