Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی پی آئی اے کی سینئر پرسر راشدہ مجید انتقال کرگئیں

Published

on

پاکستان ائیرلائن کیبن کریوایسوسی ایشن کے صدر نصراللہ آفریدی کے مطابق پی آئی اے کی سینئرپرسرراشدہ مجید انتقال کرگئیں،ان کا سیالکوٹ روڈ پرپرواز کے لیے جاتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہواتھا،

صدر کیبن کریوایسوسی ایشن کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کے ٹریولنگ کے ممنوعہ اوقات حادثہ پیش آیا،رات کے وقت عملے کو سرفیس ٹریولنگ کروانا ایوی ایشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے.

کیبن کریو ایسوسی ایشن پی آئی اے کے خلاف ایف آئی آرکٹوائے گی،ترجمان پی آئی اے کےمطابق پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس اورسینئر پرسر راشدہ ماجد، جو کہ 29 جون کوسیالکوٹ  سے لاہور جاتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران شدید زخمی ہو گئی تھی،ان کے انتقال پرپی آئی اے میں شدید رنج پایا جاتا ہے،حادثے کے دوران انکے سرپرگہری چوٹ آئی،اس دوران ان کے دوآپریشنز ہوئے اوروہ  دس انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج رہیں.

راشدہ ماجد ایک انتہائی محنتی اور فرض شناس  خاتون افسر تھیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ساتھی افسراوران کے خاندان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،علاج سے ان کی تدفین تک کے تمام انتظامات کو انتہائی ذمہ داری سے نبھایا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین