Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پائلٹ لائسنس، جعلی ڈگریاں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہوابازی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب

Published

on

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اہم اجلاس 6جولائی کو طلب کرلیا گیا،پائلٹس لائسنس اور جعلی ڈگریوں کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اہم اجلاس جمعرات(6 جولائی)کو طلب کرلیا گیا،اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پائلٹ لائسنس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی ہوابازی نے پی آئی اے کے کل ملازمین کی تعداد، تعلیمی قابلیت اور پوسٹنگ کی تفصیلات طلب کرلی گئی،جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے میں بھرتی ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں.

پی آئی اے انتظامیہ نے کیا ایکشن لیا،قائمہ کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں معاملہ شامل ہے،کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹمز اہلکاروں کے درمیان تنازعہ پر بھی سینیٹ کمیٹی نے جواب طلب کرلیا۔

بلوچستان میں قائم تمام ہوائی اڈوں پر منسوخ کی جانے والی پروازوں کی تفصیلات سی اے اے سے طلب کرلی گئی ہیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں 6 جولائی کو دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین