پاکستان
کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ اور ٹیک آف کرنے والے طیاروں کو جی پی ایس سگنلز میں دشواری کا سامنا
کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرطیارون کو لینڈنگ اورٹیک آف کے دوران جی پی ایس سگنلزمیں دوبارہ دشواری کا سامنا پیداہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران مختلف ائیرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کے طیاروں کے کپتانوں کی جانب سے ائیرٹریفک کنٹرولرز کو جی پی ایس سنگلزمیں دشواری کی اطلاعات دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران تیسری بار طیاروں کے کپتانوں کو اچانک جی پی ایس سنگلز غائب ہونے کی دشواری کا سامنا ہوا،کراچی کے علاوہ لاہورائیرپورٹ کے اطراف بھی پائلٹس نے جی پی ایس سگنلز میں دشواری رپورٹ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ جی ایس سگنلزطیاروں کوراستہ معلوم کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں اوراس میں کسی بھی قسم کا خلل تیکنیکی طورپرکسی بھی غیرمعمولی حالات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں طیاروں کوایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق ہے،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ تمام زمینی آلات درست کام کررہے ہیں،اونچی اورکم اونچائی پر اڑنے والے جہازوں کو ائرپورٹ کی جانب راہنمائی وی اوآر فراہم کرتاہے،جی پی ایس امریکا کی ملکیتی یوٹیلیٹی ہے، یہ 31 سیٹلائٹس کا ایک نیٹ ورک ہے جو زمین کے گرد چکر لگا رہے ہیں، اس خلل کا انحصارسورج کی طرف سے خارج ہونے والی تابکاری کی قسم اور شدت جیسے عوامل پر بھی ہوتا ہے