Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مسلم لیگ ن بلاول سے خوفزدہ ہے، ہمارے دفاتر پر حملے کئے گئے، پلوشہ خان

Published

on

پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ لاہور میں پٹرول بموں سے ہمارے دفاتر پر حملہ کیا گیا،مسلم لیگ (ن) بلاول بھٹو کے لاہور جانے سے کیوں اتنی خائف ہے؟حملے پر مذمت کی بجائے سینئر لیگی لیڈر نے ٹویٹ کیا سندھی کو پنجاب آنے کی ضرورت نہیں،ٹویٹ میں یہ تاثر دیا گیا کہ پنجاب کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ نواز شریف اگر لاڑکانہ میں الیکشن لڑیں تو پیپلزپارٹی ویلکم کرے گی،مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ٹویٹ کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،الیکشن اور اقتدار کے لالچ میں یہ لوگ نفرت  کا بیچ بو رہے ہیں،یہ لوگ بلاول بھٹو کے ایک حلقہ میں الیکشن پر بوکھلا گئے ہیں،مسلم لیگ ن  اگر اتنی مقبول ہے تو کیوں جلسے منسوخ کیے؟پنجاب میں 30 سے 35 سال حکومت کرنے کے بعد جلسے منسوخ کررہے ہیں۔

پلوشہ خان نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے نعروں میں دم ہے تو سندھ کیوں نہیں آتے،مسلم لیگ ن  کے کسی رہنما نے سندھ کا رخ نہیں کیا،مسلم لیگ ن کے جلسوں میں پاکستان کیلئے  اگلے 3 ماہ کا روڈ میپ نہیں،مسلم لیگ ن  کا منشور آج تک سامنے نہیں آیا،مسلم لیگ ن کہہ رہی ہے الیکشن منشور الیکشن کے بعد آئے گا،مسلم لیگ ن پورا زور لگا کر بھی لوگ جمع نہیں کرسکتی،آپ کہتے ہیں مجھے نہ نکالتے تو ملک میں بےروزگاری نہ ہوتی،16 ماہ میں مسلم لیگ ن  نے عوام کو کیا روزگار دیا؟

پلوشہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن  کا منشور آئی ایم ایف کے آگے سرنگوں ہونا ہے،مسلم لیگ ن  چاہتی ہے اسےگھر بیٹھ کر طشتری میں اقتدار ملے،مسلم لیگ ن میدان صاف چاہتی ہے،اسےعوام کے سامنے آنا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین