Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مسلم لیگ ن منصوبے شروع کرتی ہے، پھر فتنے آجاتے ہیں اور ملک پیچھے چلا جاتا ہے، مریم نواز

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) منصوبے شروع کرتی ہے پھر فتنے آجاتے ہیں ملک پیچھے چلا جاتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ’ مفت ادویات آپ کی دہلیز پر‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں عوام کی فلاح و بہبود کا منصوبہ دیا ہے، ہیپاٹائٹس،ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے،نوازشریف اورشہبازشریف نے بہترین پراجیکٹس شروع کئے تھے،افسوس ہے کچھ منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پچھلی حکومت میں مفت ادویات کےمنصوبے کو ختم کردیا گیا تھا،لوگ گھر کی دہلیز پر ادویات وصولی سے محروم ہوگئے تھے،مفت ادویات کے منصوبے کو دوبارہ شروع کررہے ہیں، 2لاکھ مریضوں کو ان کے گھر تک مفت ادویات پہنچائیں گے،2 ماہ کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ منصوبے کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک بڑھایا ہے،چند گھروں میں مفت  ادویات خود دینے جائوں گی،5سال بعد جو پنجاب چھوڑ کر جائیں گے کوئی علاج کی سہولت سے محروم نہیں ہوگا، نیت خدمت کی ہو تو کنٹینرز کا اس طرح بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب آتی ہے  منصوبے شروع کرتی ہے،مسلم لیگ (ن) منصوبے شروع کرتی ہے پھر فتنے آجاتے ہیں ملک پیچھے چلا جاتا ہے، اپنےدور حکومت میں پنجاب کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ 200کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں،لاہور میں اسٹیٹ  آف آرٹ کینسر اسپتال بنانے جارہے ہیں،عوام کیلئے 32 فیلڈ اسپتال  دیہی علاقوں میں موجود ہیں،اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیسٹ لیب موجود ہیں۔آنےوالے چند ہفتوں میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے جارہے ہیں،ایئرایمبولینس سروس کے ذریعے غریب مریضوں کی جانیں محفوظ بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیسن لیکر شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کے مرض میں مبتلا رسولاں بی بی کے گھر پہنچ گئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین