Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کا دورہ

Published

on

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے سری لنکا کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کی سول و عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملےگا۔

دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کے بحری جہازوں کے مابین مشق کا انعقاد کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین