تازہ ترین
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی مذاکرات آج شروع ہوں گے، قرض کا حجم اور معیاد طے کی جائے گی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے حجم اور معیاد کے تعین پر بات چیت ہوگی۔اگلے مالی سال کے بجٹ اہداف بھی طے کیے جائیں گے ۔۔جب کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ پالیسی فریم ورک بھی فائنل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے، آج سے شروع ہونے والے مذاکرات میں قرض پروگرام کے حجم اور معیاد کے تعین پر بات چیت ہوگی، پالیسی مذاکرات کے دوران اگلے مالی سال کے بجٹ اہداف بھی طے ہونگے۔مذاکرات کی روشنی میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ پالیسی فریم ورک کو فائنل کیا جائے گا۔
ائی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مصنوعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم نہ دکھائے،پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی۔ ذرائع
پاکستان کو بیرونی ذمہ داریاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن کا خطرہ بڑھ رہا ہے،درآمدی پابندیوں کی وجہ سے شرح تبادلہ میں لچک کم ہورہی ہے۔