Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہیں ہونی چاہئے، لاہور ہائیکورٹ

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

پی ٹی آئی کی شاہدرہ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہیں ہونی چاہئے ،لاء آفیسر بتائے یہ کیا ہورہا ہے، کیا سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی پالیسی بنائی گئی ہے؟ ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی امیدوار اکمل باری این اے 117 کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے اور سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، درخواست گزار شاہدرہ این اے 117 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہے،12 نومبر کو شاہدرہ میں اپنے ڈیرہ پر جلسہ کرنا ہے،خدشہ ہے کہ پولیس جلسہ کرنے سے روک دیگی اور گرفتار کرلے گی،عدالت متعلقہ حکام کو جلسے کی اجازت دینےکا حکم دے۔ پی ٹی آئی امیدوار افضال عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ کو جلسہ کرنے پر گرفتار کیا گیا، خدشہ ہے کہ درخواست گزار کو بھی کارنر میٹنگ کرنے پر گرفتار کرلیا جائیگا۔

جسٹس باقر علی نجفی نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کی تاریخ کذ اعلان ہوگیا ہے آپ کیوں عدالت آئے ہیں،

الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہیں ہونی چاہئے،لاء آفیسر بتائیے یہ کیا ہورہا ہے،کیا سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی پالیسی بنائی گئی ہے،آپ ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین