Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

دوہری شہریت پر سیاستدانوں کو نااہل کیا گیا،اداروں پر الزام لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، عون چوہدری

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے دوہری شہریت پر سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا گیا،کیا ان لوگوں کیخلاف کاروائی ہوگی جو اداروں کیخلاف بات کرتے ہیں،کون لوگ ہیں جو عدلیہ اور اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

عون چودری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئے روز سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کیخلاف چڑھائی کی جاتی ہے،امریکی محکمہ خارجہ میں پاکستانی اداروں کیخلاف پلانٹڈ سوال کیے جاتے ہیں،جو پاکستان کو غیر مستحکم کرے گا اس کیخلاف کھڑا ہونا چاہیے، کچھ کالی بھیڑیں اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کرتی ہیں،آپ لوگوں کو ضماتیں بھی دیتے ہیں ویڈیو لنک پر بھی لاتے ہیں، غریب لوگ بھی جیل کاٹ رہے ہیں وہ کیوں نہیں اپنے بچوں کو ویڈیو لنک پر دیکھ سکتے۔

عون چوہدری نے کہا ہر شہری کی عزت کیلئے عدل و انصاف ہونا چاہیئے، دس دس چکر انڈیا اور امریکہ کے لگانے والوں کی ٹریول ہسٹری دیکھنی چاہیئے، دیکھنا چاہیئے کہ وہ انڈیا اور امریکہ کیا کرنے جاتے ہیں، واپس آ کر آپ الزام لگا دیتے ہیں کہ ادارے ہم پر دباو ڈالتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ ایسے عناصر کو سامنے لائے جو ملک میں بحران پیدا کر رہے ہیں، جب بھی پاکستان چلنے لگتا ہے تو ایسے عناصر پیدا کیئے جاتے ہیں جو ملک کے خلاف سازشیں کرنے لگتے ہیں۔

عون چوہدری نے کہا کیا ان لوگوں پر بھی سوال کیا جائے گا جو روزانہ اداروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں، یہ ادارے ہماری شان ہیں ہماری عزت ہیں،

عون چوہدری نے کہا کہ اپنی معزز عدلیہ سے سوال ہے کہ کون لوگ ادوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، لوئر جوڈیشری کو بھی سینئرز کی جانب سے کالز موصول ہوتی ہیں، لوئر ججز کی اے سی آر خراب کرنے کی دھمکیاں عی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک برگیڈ اداروں کے خلاف بیشنگ کرتی ہے، سوشل میڈیا ٹرولرز کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے۔

انھوں نے کہاوائٹ ہاوس میں ایک پلانٹڈ صحافی بٹھا کر پاکستان میں عدلیہ کہ بحران پر سوال اٹھایا جاتا ہے، کیا یہ سوال امریکہ میں اٹھانا غداری نہین ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین