Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آلودہ اور مضر صحت فضا، کراچی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر، دہلی تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر

Published

on

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج کراچی دوسرےاور لاہورچوتھے  نمبر پر شمار ہو رہے ہیں۔

ہواؤں کا معیار ناپنے والے بین الاقوامی ادارے ائیرکوالٹی انڈیکس نے  کراچی کی فضائیں آلودہ اور مضر صحت قرار دے دیں۔

کراچی میں آلودہ زرات کی مقدار 178پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئے جبکہ لاہور میں آلودہ زرات کی مقدار 167 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔

کارسنیویارسک (روس) دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار،دہلی(بھارت) دنیا میں آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آگئے۔

کارسنیویارسک میں آلودہ زرات کی مقدار 228 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈجبکہ دہلی میں آلودہ زرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئے۔

150 تا 200 آلودہ ،200 تا 300 آلودہ ترین اور 300 سے زائد خطرناک آلودگی ظاہر کرتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین