Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

فلم پوپی کی ویڈنگ 10 مئی کو ریلیز ہوگی

Published

on

لالی ووڈ کی طنز ومزاح سے بھرپور فلم پوپی کی ویڈنگ دس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ طنز و مزاح اور ایکشن سے بھرپور  لالی ووڈ کی نئی فلم میں نامور ادکارہ نازش جہانگیر اور خوشحال خان  پہلی بار بڑے پردے پر جلوے دکھائیں گے۔

فلم کی کہانی کے مطابق خوشحال خان بیرون ملک بہترین زندگی گزار رہے ہوتے ہیں تو انہیں خاندان والے اچانک شادی کے لیے وطن بلا لیتے ہیں، ان کی رضامندی اور انہیں دلہن دکھائے بغیر ان کی شادی طے کردیتے ہیں۔

اسی طرح نازش جہانگیر کے خاندان والے بھی ان کی رضامندی کے بغیر ہی ان کی شادی طے کردیتے ہیں۔ اگرچہ ہیرو اور ہیروئن کی شادی الگ الگ طے ہوتی ہے لیکن درحقیقت ان دونوں کی آپس میں شادی طے کی جاتی ہے لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا۔

ٹریلر میں فلم کے تقریبا تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے، فلم کی کہانی کنزہ ضیا اور عمار لاسانی نے لکھی ہے ، اس کے علاوہ یہ کہ انہوں نے ہی فلم کی ہدایات دی ہیں اور  اسے پروڈیوس بھی کیا ہے۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین