پاکستان
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن آج اتوار سے شروع ہو گا
پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغازاتوار 2 جولائی سے ہورہا ہے،کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی حج پرواز سہ پہر 3 بجکر 35 منٹ پر لینڈ کرے گی۔
300 پروازوں کے ذریعے 62 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا جائے گا،قومی ائیرلائن کا بعد ازحج آپریشن 2 گست تک جاری رہےگا
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کے بعد از حج آپریشن کےپہلے روز(اتوار)کوتمام پروازیں جدہ سے روانہ ہوں گی،پی کے 762 دو جولائی کو علی الصبح 5.30 پر جدہ سے اسلام آباد پہنچے گی،پی کے 760 دوپہر 3.20 پر جدہ سے لاہور پہنچے گی۔
پی کے 832 دوپہر 3.35 پر جدہ سے کراچی پہنچے گی،پی کے 740 دو جولائی کی شام 6.35 پر جدہ سے پشاور پہنچے گی،پی کے 732 تین جولائی کی علی الصبح 4 بجے کراچی پہنچے گی،پی کے 746 تین جولائی کو علی الصبح 6 بجے لاہور پہنچے گی۔
پی کے 742، 3 جولائی کو 7.45 پر کراچی پہنچے گی،پی آئی اے کا قبل از حج پروازوں کا بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا جس کی کافی پذیرائی ملی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ بعد از حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رکھا جائے گا،جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپس روانگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں،خصوصی حج ٹیمیں جدہ و مدینہ ائر پورٹس پر حجاج کی رہنمائی کے لئے موجود ہے،پاکستانی ائر پورٹس پر حجاج کرام کے پرتپاک استقبال کے بھی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں،پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن 2 اگست تک جاری رہےگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی