Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں کل سے پری مون سون بارشوں کے آغاز کا امکان

Published

on

کراچی کے مضافات میں کل سے پری مون سون بارشوں کے آغاز کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اور 23 جون کو کراچی کے مضافاتی علاقوں بحریہ ٹاؤن، سرجانی اور ایم نائن موٹر وے کے اطراف شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ اس دوران حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ چند روز کے دوران گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں مون سون کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہونے کا امکان ہے ، رواں سال کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین