پاکستان
کراچی میں 200 فٹ چوڑے، 130 فٹ لمبے قومی پرچم کی تیاری
عرصہ 20سال بعد کراچی میں سب سے بڑے قومی پرچم کی تیاری شروع کردی گئی،200فٹ چوڑے اور130فٹ لمبے جھنڈے(26ہزاراسکوائرفٹ) کی رونمائی 14اگست پرجہلم میں کی جائےگی۔
پرچم کی تیاری میں 2درجن سے زائد ورکرزحصہ لے رہے ہیں،طویل وعریض قومی پرچم کے چاندتارے کی پیمائش ساڑھے چھ ہزاراسکوائرفٹ ہے۔
بہادرآباد کے قریب واقع کوکن پارک کےسبزہ زارپرتاحد نگاہ بچھے کپڑے کے ذریعے تیارکیاجانے والا سب ہلالی پرچم گذشتہ 20سال بعد تیار ہونے والا بڑا قومی پرچم ہے،جس کی تیاری میں فیکٹری سےاس گراونڈ تک بیس سے زائد ورکرز کی ٹیم نے حصہ لیا۔
اس سے قبل سب سے بڑا پرچم سن 2004میں تیارکیا گیا تھا،وی آئی پی پرچم کے جنرل مینیجرعاصم شیخ کےمطابق یہ پرچم200 چوڑا اور130 فٹ اونچا ہے(26ہزاراسکوائرفٹ)، قومی پرچم میں چاند تارہ ساڑھے چھ ہزاراسکوائرفٹ پیمائش پرمشتمل ہے۔
ابتدائی مرحلے میں قومی پرچم کا سبزرنگ کا کپڑا طویل رقبے پرپھیلایاگیا،اس کے بعد چاک اوردھاگے کی مدد سے چاندتارے کی مارکنگ کی گئی۔
بعدازاں اس پرچاندتارے کے لیے سفید کپڑابچھا کرچاند تارا کاٹا گیااورپھراس کی کچی سلائی کی گئی،اگلے مرحلے میں چاندتارے اورسبزکپڑے کے ساتھ سفید کپڑے کا حصہ مشینوں کے ذریعے جوڑاجائےگا۔
مکمل تیاری کے بعد قومی پرچم11اگست کوکراچی سے جہلم روانہ کیا جائےگا،جہاں زمین کے کسی بڑے قطعے پراس رونمائی کی جائیگی۔
وی آئی پی پرچم کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ انھوں نے آج سے چند سال قبل ایک لاکھ تہترہزاراسکوائر فٹ کا پرچم تیارکیا جاچکا ہے۔
واہگہ بارڈرپرلہرائے جانے والے اس پرچم کے ذریعے امریکا کا ریکارڈ بریک گیاتھا،اس قومی پرچم کوگینزورلڈ بک میں شامل کیا گیا۔