Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

چھنگ ڈوکی ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کے لیے تیاریاں مکمل

Published

on

دیو ہیکل پانڈوں کا آبائی شہراورچین کے سب سے متحرک شہروں میں سے ایک چھنگ ڈو 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، گیمز کا باضابطہ افتتاح جمعہ کوہوگا۔

چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چین کے جنوب مغربی  صوبے  سیچھوان کا دارالحکومت 2001 میں بیجنگ اور 2011 میں شین ژین کے بعد دو سالہ سمر یونیورسیڈ کی میزبانی کرنے والا چینی مین لینڈکا تیسرا شہر بن جائے گا۔

28 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہنے والی یونیورسٹی گیمزمیں 18 کھیلوں کے 269 ایونٹس ہوں گے۔ 15 لازمی کھیلوں کے علاوہ، اس میں روئنگ، شوٹنگ اور ووشو کے تین اختیاری کھیل بھی شامل ہیں –

چھنگ ڈو یونیورسیڈ کو دو بار ملتوی کیا گیا ، جس میں کوویڈ وبا کی وجہ سے  اس کی تیاریوں میں کافی مشکلات پیدا ہوئی تھیں۔

مشکلات کے باوجود، چھنگ ڈو میں  مقابلوں کے لیے  49 مقامات اور سہولیات کی تعمیراور تزئین و آرائش اور توسیع مکمل کی گئی ہے، جس سے اعلیٰ درجے کا بنیادی ڈھانچہ اورسروسز تیار کی گئی ہیں۔

سنٹرکے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بائی شیو نے کہا کہ ایکواٹکس سنٹر میں ایک ذہین واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم لگایاگیا ہے، جوخودکار طریقے سے پانی کے معیار کی نگرانی اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے، اور اسکورنگ سسٹم ایک سیکنڈ کے دس ہزارویں حصے کی درستگی تک کام کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بائی نے کہ کہ اب ہم مقابلوں سے پہلے جانچ کے مرحلے میں  ہیں اور گیمز کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین