Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف اور جشن کے لیے چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ کی تیاریاں

Published

on

صوبہ کے انتظامی معاملات چلانے کے ساتھ خواتین کھیل اور کاروبار میں بھی پیچھے نہیں،خواتین کی ان کامیابیوں کا اعتراف کرنے اور ان کا جشن منانے کے لیے چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر سے ملاقات کی،چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ محکمہ سپورٹس اور ڈی سی لاہور کے اشتراک سے کروانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ برس ڈپٹی کمشنر لاہور نے پہلی پنک گیمز کا کامیاب انعقاد کروایا تھا۔

محکمہ سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے مابین یوتھ سیکٹر میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران یوتھ سکل ڈویلپمنٹ،کاروباری مواقع، یوتھ سہولت سینٹر سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس اسٹرٹیجک ریفارم یونٹ نوجوانوں کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے،ڈی سی ایس آر یو کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کریں گے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور یوتھ سیکٹر، سپورٹس، ادب و ثقافت پر بہترین کام کررہی ہیں،نوجوانوں کو کاروباری سرگرمیوں اور مواقع فراہم کرنے کے لئے مشترکہ پلان لارہے ہیں۔

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سےچیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے کہا کہ محکمہ سپورٹس و امور نوجوانان کو ہر طرح سے سہولت فراہم کریں گے۔چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ خواتین کے لئے اہم سنگ میل ہوگا۔

چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ میں پنک سی او کانفرنس، آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپس، یوتھ کانفرنس، فری لانسنگ سمٹ سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین