Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، کوئی ابہام نہیں، الیکشن کمیشن کا صدر علوی کے بیان پر ردعمل

Published

on

الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل  دیتے  ہوئے  کہا  ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں،حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فورا بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا،الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے سیک بیان میں کہا کہ حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن  30/31 اکتوبر سے  شروع کرے گا،30نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن  حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ الیکشن کے انعقاد کے لئے  ایکشن پلان کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں،اس میں کسی قسم کا  ابہام نہیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 11:37 صبح

    buying from online mexican pharmacy: cmq pharma mexican pharmacy – mexican pharmacy

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین