پاکستان
قائد کی سالگرہ کی تیاریاں، مزار کے گنبد کی دھلائی، فانوس اور جالیوں کی صفائی بھی کی جائے گی
بابائے قوم کے یوم ولادت25دسمبر کی منابست سےمزارقائد کی تزئین وآرائش کےکام کاآغازکردیاگیا،پہلےمرحلےمیں مزارقائد کے 101فٹ اونچے اور72فٹ قطرکےگنبد کودھودیاگیا۔
25ہارس پاور کے بوسٹرزکے ذریعے پانی بلندی پرپہنچایاگیا،سنگ مرمر کے پولشنگ اورپودوں،درختوں کی تراش خراش کا عمل بھی جاری ہے،قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت پرتبدیلی گارڈزکی خصوصی تقریب ہوگی۔
بانی پاکستان ک مزارپرنیم،پیپل، جیٹروفا ،جونیپرسمیت مختلف اقسام کے16ہزاردرخت موجود ہیں،12برسوں میں 10ہزارکے لگ بھگ نئے درخت لگائےگئے،تاکہ مزارقائد کے سفید سنگ مرمر کو کاربن ڈائی اکسائیڈ اورگرمی کی شدت سے بچایا جاسکے۔
63ایکڑرقبے پرپھیلے بانی پاکستان کے مزار کی دیکھ بھال،اور تزئین وآرائش کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے،مگربابائے قوم کی یوم ولادت 25دسمبر کی تیاریوں کے حوالے سےخاص اقدامات کیے جاتے ہیں۔
پیرکو تزئین وآرائش کے اگلے 10روزتک جاری کاموں کا آغازمزارقائد کے 101فٹ بلند اور72فٹ قطر کےگنبد کی دھلائی سے کیاگیا،جس کے دوران25ہارس پاور کے بوسٹرز کے ذریعے مزارقائد کے احاطے میں بنے ٹینک میں موجود پانی کو بلندی پرپہنچایاگیا،اور مزار قائد کے گبند اوراس کی دیواروں کودھویاگیا،اس سے قبل گنبد کی پولشنگ اورمسلسل دھوپ کی وجہ سے چٹخ جانے والے ماربل کے جوڑوں کی مرمت کا کام مکمل کیاگیاتھا۔
جاری تزئین وآرائش کے دوران پودوں اوردرختوں کی تراش خراش کے علاوہ گھانس کی کٹائی اورمزارقائد کے پوڈیم اورزینوں کی ماربل گھسائی کا کام بھی کیاگیا۔
اگلے مرحلے میں پاک،چین دوستی کی علامت 80فٹ طویل فانوس کی صفائی کے علاوہ بانی پاکستان کے قبر کے گرد موجود چاندی کی منقش جالیوں کی صفائی اورپالشنگ کی جائیگی جبکہ خارجی اورداخلے دروازوں کے رنگ وروغن کے کام مکمل کیے جائینگے۔
خصوصی دن کی مناسبت سے مزارقائد کےسبزہ زاراورزینوں کی دونوں جانب متعدد اقسام کے خوشنما نئے پودے بھی لگائےجائینگے ہیں۔
25دسمبر کوتبدیلی گارڈزکے بعدگورنر و وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد پرحاضری دینگے۔
مزارقائد کے ریذیڈنٹ انجینئرعلیم شیخ کے مطابق مزارقائد کے گنبد کو دومواقعوں 14اگست اور25دسمبر کودھویاجاتاہے جبکہ دیگرتزئین وآرائش اورمرمتی کام پورے سال جاری رہتاہے۔
ان کا کہناہے کہ مزارقائد کے 63ایکڑرقبے میں لگ بھگ 16ہزارماحول دوست درخت موجود ہیں،جن میں نیم،پیپل،جیٹروفا،جونیپرسمیت مختلف اقسام کے دیگردرخت موجود ہیں۔
علیم شیخ کے مطابق سن 2010میں مزارقائد پرساڑھے چارہزاردرخت تھے،تاہم موسمیاتی تغیراوردیگرعوامل کی وجہ سے درختوں کی تعداد کوماضی کے مقابلے میں 10ہزارتک بڑھا دیاگیا،اس وقت اگرمزارقائد کا فضائی منظردیکھا جائے،توہرجانب سبزہ دکھائی دیتاہے،ان درختوں کی افزائش کا ایک اوراہم مقصد بانی پاکستان کے مزارکو موسمیاتی اثرات سے بچاناتھا،کیونکہ مزار کے اطراف میں چاروں جانب شہر کی مصروف سڑکیں چل رہی ہیں،جس کی وجہ سے کاربن ڈائی اکسائیڈ کی بڑی مقدار کی وجہ سے مزارقائد کا سفید براق سنگ مرمر(دراصل ملاغوری،بلوچستان کے علاقے زیارت کا ایک پہاڑ)ماند پڑجاتا یا پھراس پرکالک چپک جاتی۔
دوسرا اہم مقصد اس ماربل کو گرمی کی شدت سے بچانا تھا،اس اقدام کے خاطرخواہ نتائج نکلےکیونکہ بڑی تعداد میں درختوں کی موجودگی کے نتیجےمیں بانی پاکستان کے مزارمیں موسم بڑی حدتک معتدل رہتاہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی