Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

متحدہ عرب امارات میں جوئے کے اڈے کھولنے کی تیاری، امریکیوں پر مشتمل گیمنگ اتھارٹی قائم

Published

on

متحدہ عرب امارات نے "کمرشل گیمنگ” کے لیے ایک ریگولیٹری باڈی قائم کی ہے — ایک ایسا قدم جو ممکنہ طور پر عرب خلیجی ریاست میں کیسینوز کے لائسنس کے اجرا کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، عرب امارات میں اب تک جوا کھیلنے پر پابندی ہے۔

عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی وام کے مطابق جنرل کمرشل گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی ریگولیٹری سرگرمیوں کو مربوط کرے گی اور تجارتی گیمنگ کی اقتصادی صلاحیت کے فروغ میں مدد دے گی۔

بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا "گیمنگ” سے مراد جوا ہے اور جوئے بازی کے اڈوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا لیکن اس اتھارٹی کو چلانے کے لیے رکھے گئے سینئر اہلکار جوئے کی صنعت کے جانے پہچانے لوگ ہیں۔

اس کے CEO کا نام Kevin Mullally ہے جس نے Missouri Gaming Commission کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں — جو پوری امریکی ریاست میں ریور بوٹ کیسینو کو ریگولیٹ کرنے کا انچارج ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں شامل ملالی کے بیان میں کہا گیا کہ میں متحدہ عرب امارات کی لاٹری اور گیمنگ انڈسٹری کے لیے ایک مضبوط ریگولیٹری باڈی اور فریم ورک کے قیام کا منتظر ہوں۔

GCGRA کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سربراہی جیمز مرین کو دی گئی ہے، جو اس سے قبل امریکن گیمنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جو کہ امریکا کے کیسینو انڈسٹری کی نمائندگی کرنے والے تجارتی گروپ ہیں۔

تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست، جس کی آبادی 90 فیصد غیر ملکی ہے، میں اسلامی قوانین کے تحت جوا کھیلنا ممنوع ہے۔

2022 میں، امریکہ میں مقیم کیسینو آپریٹر وین ریزورٹس نے راس الخیمہ کی امارت میں "گیمنگ کی سہولیات” سمیت "مربوط ریزورٹ” قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

راس الخیمہ متحدہ عرب امارات کی سات اکائیوں میں سے ایک ہے، جس میں دبئی کی سٹی اسٹیٹ بھی شامل ہے۔

وین المرجان جزیرے پر ابتدائی تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے جو 2027 کے اوائل میں کھلنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے برسوں سے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ ملک میں جوئے پر عائد پابندی ہٹانے والے ہیں۔

لیکن امارات نے لبرلائزیشن کی ایک سیریز شروع کی ہے کیونکہ اسے ٹیلنٹ اور سیاحت کے لیے بڑھتے ہوئے علاقائی مسابقت کا سامنا ہے، خاص طور پر سعودی عرب اور قطر سے۔

اس لبرلائزیشن سیریز میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ رہنے پر پابندی ہٹانا، شراب پر پابندیوں میں نرمی، اور طویل مدتی رہائش کی پیشکش شامل ہے۔

پچھلے سال، امارات نے مغربی طرز کے ہفتہ-اتوار ویک اینڈ کا نظام شروع کیا، جس پر ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ علاقائی حریفوں پر اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین