پاکستان
صدر اسمبلی اجلاس نہ بلا کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 91(2) واضح ہے کہ 21 روز میں اجلاس بلانا ہے،صدر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے صدارتی ریفرنس کے حوالےسے آئےہیں،امید ہے عدالت اپنی لگائی ہوئی ضرب خود ٹھیک کرے گی،ملک کی جمہوری تاریخ پر ضرب لگی اس کا ازالہ ہوناچاہئے،بھٹوریفرنس کے حوالےسےتمام نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس بلانے میں صدر کے رکاوٹ بننے پر شیری رحمان نے کہا کہ اجلاس طلبی کو مخصوص نشستوں کےفیصلےسے مشروط کرناقابل افسوس ہے،حکومت سازی میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔اسلام آباد:پی ڈی ایم تو کب کی ختم ہوچکی ہے،چاہتے ہیں آئین کی عملداری آگے بڑھے،صدرمملکت کے عہدے پر کاری ضرب پڑرہی ہے،صدرمملکت نے اب تک قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کیا۔
شیری رحمان نے سوال کیا کہ صدرمملکت آئین شکنی کے مرتکب کیوں ہونا چاہتے ہیں،اب سنی اتحاد کونسل آگےبڑھے اور اپنا کام کرے،خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے،آرٹیکل 91(2) واضح ہے کہ 21 روز میں اجلاس بلانا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی