Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صدر اسمبلی اجلاس نہ بلا کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، شیری رحمان

Published

on

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 91(2) واضح ہے کہ 21 روز میں اجلاس بلانا ہے،صدر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے صدارتی ریفرنس کے حوالےسے  آئےہیں،امید ہے عدالت اپنی لگائی ہوئی ضرب خود ٹھیک کرے گی،ملک کی جمہوری تاریخ پر ضرب لگی اس کا ازالہ ہوناچاہئے،بھٹوریفرنس کے حوالےسےتمام نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس بلانے میں صدر کے رکاوٹ بننے پر شیری رحمان نے کہا کہ اجلاس طلبی کو مخصوص نشستوں کےفیصلےسے مشروط کرناقابل افسوس ہے،حکومت سازی میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔اسلام آباد:پی ڈی ایم تو کب کی ختم ہوچکی ہے،چاہتے ہیں آئین کی عملداری آگے بڑھے،صدرمملکت کے عہدے پر کاری ضرب پڑرہی ہے،صدرمملکت نے اب تک قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کیا۔

شیری رحمان نے سوال کیا کہ صدرمملکت آئین شکنی کے مرتکب کیوں ہونا چاہتے ہیں،اب سنی اتحاد کونسل   آگےبڑھے اور اپنا کام کرے،خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے،آرٹیکل 91(2) واضح ہے کہ 21 روز میں اجلاس بلانا ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین