Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

صدر علوی نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری مسترد کردی

Published

on

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری کو مسترد کر دیا۔

ایوان صدر کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ صدر مملکت نے اس بنیاد پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کی ہے کیونکہ ابھی تک سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں فراہم نہیں کی گئیں اس لیے یہ ایوان ابھی نامکمل ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائیں گے اور اگر ایوان صدر سے دوبارہ ایسا ہی ردعمل آتا ہے تو پھر قومی اسمبلی کے سپیکر کے پاس یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے تئیں بھی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرسکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس 29 فروری کو طلب کیا جائے گا۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی طرف سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوگا، جس میں کمیشن کے چاروں ممبران شریک ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین