Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے نگران صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

Published

on

صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے سندھ کے نگراں وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے احمد شاہ سے نگراں وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، کابینہ ارکان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے مختصر وقت کے لیے وزارت دی گئی ہے، جسے ایمانداری سے نبھاؤں گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین