تازہ ترین
صدر ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کردی
صدر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کردی۔وزیر اقتصادی امورکی زیرقیادت پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات میں صدر اے ڈی بی نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سخت اقدامات کی تعریف کی۔
صدر ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے وزیر اقتصادی امور کی زیر قیادت پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات میں اے ڈی بی نے پاکستان کی حمایت کی تصدیق کی۔صدر اے ڈی بی نے پاکستان میں معاشی استحکام کیلیے سخت اقدامات کی تعریف کی،وزیر اقتصادی امور نے پاکستان کے لیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی فراخدلانہ حمایت کی تعریف کی۔اے ڈی بی کی طویل المدتی حمایت پر وزیر چیمہ نے اظہار تشکر کیا۔
احد چیمہ نے اے ڈی بی سے وسائل کو موسمیاتی اقدامات اور کمزور ممالک کے لیے استعمال کرنے کی درخواست کی،اے ڈی بی نے عوامی و نجی شراکت داری اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر احد چیمہ نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور یورپیئن انویسٹمنٹ بینک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حمایت پر وزیر چیمہ نے بین الاقوامی بینکوں کے سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔
ان ملاقاتوں میں پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبے اور ترجیحی شعبے زیر بحث آئے،احد چیمہ نے برطانیہ، جرمنی، اور امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی،پاکستان میں ٹیکسیشن سسٹم کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر بات چیت کی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی