Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

صدر بائیڈن ویتنام کے دورے پر، واشنگٹن اور ہنوئی دشمنی سے دوستی تک کیسے پہنچے؟

Published

on

صدر جو بائیڈن آج اتوار کے روز چین کے ایک اور ہمسایہ ملک کو امریکہ کے قریب لانے کا معاہدہ لیے اس کا دورہ کررہے ہیں۔

پچھلے پانچ مہینوں میں، بائیڈن نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار وائٹ ہاؤس میں فلپائن کے صدر کی میزبانی کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کو ایک شاندار سرکاری عشائیہ دیا ہے۔ اور جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں کی  کیمپ ڈیوڈ میں سربراہ کانفرنس کی میزبانی کی ہے۔

بائیڈن اور ان کی ٹیم چین کے بڑھتے ہوئے جارحانہ فوجی اور اقتصادی انداز پر خطرے کی گھنٹی کا احساس لیے اتحادیوں اور شراکت داروں کے نیٹ ورک کے ساتھ مضبوط سفارتی، عسکری اور اقتصادی تعلقات کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس معاملے سے واقف امریکی حکام کے مطابق، امریکہ کی انڈو پیسفک پلے بک کا تازہ ترین صفحہ "جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ” کا قیام ہے، جو امریکہ کو ویتنام کے اعلی ترین شراکت داروں بشمول چین کے برابر کر دے گا۔

بائیڈن کی ہنوئی آمد سے قبل انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ یہ امریکا اور ویتنام کے درمیان بنیادی از سر نو سمت بندی کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے،اس سے دونوں ممالک کے درمیان کئی مسائل بڑھیں گے۔ یہ ویتنام کے لیے آسان نہیں ہوگا، کیونکہ وہ چین کی طرف سے بہت زیادہ دباؤ میں ہیں،بہت کچھ داؤ پر لگنے کا خدشہ ہےاور صدر بہت محتاط رہیں گے۔

خطے میں شراکت داری کا امریکہ کا بڑھتا ہوا مضبوط جال چین کے خلاف امریکہ کی سفارتی حکمت عملی کا صرف ایک رخ ہے۔ ایک الگ ٹریک پر، بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ سال کے دوران بیجنگ کے ساتھ مزید مستحکم تعلقات اور بہتر مواصلات کو بھی آگے بڑھایا ہے، جس میں بائیڈن کابینہ کے ارکان تواتر سے بیجنگ کے دورے کر رہے ہیں۔

اس پلے بک کے آخری حصے نے چین کے ہوشیار پڑوسیوں کی جانب سے بائیڈن کی درخواستوں پر اب تک کم نتائج فراہم کیے ہیں، یہ ایک ایسا تضاد ہے جسکا اظہار بائیڈن نے نئی دہلی میں جی 20 میں شرکت کے دوران کیا جبکہ چینی رہنما شی جن پنگ نے ایسا نہیں کیا۔

ہفتے کے روز جب سربراہی اجلاس میں چینی ہم منصب کی غیر حاضری کے بارے میں سوال کیا گیا تو صدر زیادہ فکر مند نظر نہیں آئے۔

بائیڈن نے مودی اور ان کے ساتھ مٹھی بھر دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ کہا ، "اس کا یہاں ہونا اچھا ہوگا۔” "لیکن، نہیں، سربراہی اجلاس اچھا جا رہا ہے۔”

بائیڈن نے ژی کی غیر موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے اور دونوں ملکوں کے لیے امریکہ کی پائیدار وابستگی کو فروغ دینے کی کوشش کی۔

ویتنام میں، یہ صرف چین ہی نہیں ہے جس کے اثر و رسوخ کا بائیڈن مقابلہ کر رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ ہنوئی پہنچے تو یہ رپورٹس آئیں کہ ہنوئی اپنے دیرینہ اسلحہ سپلائر روس سے ہتھیاروں کی خفیہ خریداری کی تیاری کر رہا ہے۔

انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ پیر کو، بائیڈن ویتنام کا روسی ہتھیاروں پر انحصار کم کرنے میں مدد دینے کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

چونکہ چین کی معیشت سست پڑ رہی ہے، بائیڈن کو امید ہے کہ ویتنام امریکا کو زیادہ پرکشش اور قابل اعتماد شراکت دار بنائے گا۔ نئی دہلی میں، بائیڈن نے چین کے مقابلے میں عالمی انفراسٹرکچر اور ترقیاتی پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار بھی کیا۔

بیجنگ اور ماسکو دونوں نے "سرد جنگ کی ذہنیت” کی مذمت کی ہے جو دنیا کو بلاکس میں تقسیم کرتی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا اصرار ہے کہ وہ صرف مسابقت کا خواہاں ہے، تنازعہ نہیں چاہتا۔

بڑی طاقتوں نے ترقی پذیر ملکوں کا گھیرا کر لیا

ہفتے کے روز، بائیڈن نے ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں کے ساتھ ایک تصویری سیشن کیا، یہ تینوں برکس کے رکن ہیں اور صدر شی جن پنگ برکس کو امریکی تسلط کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقابلے کی اس فضا میں ترقی پذیر ملکوں کو حریف سپررپاورز کے دباؤ اور گھیرے جانے کا احساس ہو رہا ہے۔ بائیڈن کے لیے، تاہم، جب سرمایہ کاری اور ترقی کی بات آتی ہے تو کم از کم غریب ممالک کو چین کا متبادل پیش کرنا لازمی ہے۔

انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے کہا کہ "ہم ویت نامیوں سے انتخاب کرنے کے لیے نہیں کہہ رہے ہیں اور نہ ہی توقع کر رہے ہیں۔” "ہم سمجھتے ہیں اور واضح طور پر جانتے ہیں کہ انہیں چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے۔”

بائیڈن کے دورے اور متوقع سٹرٹیجک شراکت داری کے اعلان سے چند دن پہلے، چین نے کمیونسٹ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار کو دو کمیونسٹ پڑوسیوں کے درمیان ” باہمی سیاسی اعتماد” کو بڑھانے کے لیے ویتنام بھیجا۔

بائیڈن کے ویتنام کے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر، چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو کسی "تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہ کرے۔

وزارت کے ترجمان نے معمول کی یومیہ بریفنگ میں کہا، "امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرنا چاہیے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے، کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔” .

ویتنام نے بھی چین کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ پہلے غیر ملکی رہنما تھے جنہوں نے بیجنگ میں صدر شی سے ملاقات کی جب چینی رہنما نے گزشتہ اکتوبر میں غیر معمولی تیسری مدت حاصل کی۔ جون میں، ویتنام کے وزیر اعظم نے چین کے سرکاری دورے کے دورانصدر  شی سے ملاقات کی۔

ویتنام چین کے غضب سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن معاشی خود غرضی کے باعث تیزی سے امریکہ کی طرف کھینچا جا رہا ہے – حالیہ برسوں میں امریکہ کے ساتھ اس کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ چین سے باہر سپلائی چین کو متنوع بنانے کی امریکی کوششوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے بے چین ہے۔ نیز اسے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی فوجی تیاری پر تشویش ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ چین نے اپنے پچھواڑے میں امریکی اتحاد کے نیٹ ورک کے بارے میں طویل عرصے سے شکایت کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ یہ سرد جنگ کے آثار ہیں، کہ امریکہ کو چین کو گھیرنے سے روکنے کی ضرورت ہے، لیکن یہ واقعی چین کا اپنا طرز عمل ہے اور اس کے انتخاب نے ان ممالک کو اکٹھا کیا ہے،لہذا بہت سے طریقوں سے، چین کی خارجہ پالیسی نے بیک فائر کیا ہے۔

دشمنی سے دوستی تک

ہنوئی کے ساتھ واشنگٹن کی پیچیدہ تاریخ کے پیش نظر امریکہ اور ویت نام کے تعلقات کی اپ گریڈنگ بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

دونوں ملک دشمنی میں اس حد تک چلے گئے تھے کہ انہوں نے تباہ کن جنگ لڑی اوراب تیزی سے قریبی شراکت داروں تک پہنچ گئے ہیں، یہاں تک کہ ویتنام کو اب بھی وہی کمیونسٹ افواج چلا رہی ہیں جنہوں نے بالآخر غالب آ کر امریکی فوج کو پسپائی پر مجبور کر دیا تھا۔

تعلقات کو اپ گریڈ کرنے میں ایک دہائی گزر چکی ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک مشترکہ مہم نے اس لائن پر برسوں سے جاری رفتار کو آگے بڑھایا۔

جون کے آخر میں ویتنام کے اعلیٰ سفارت کار، چیئرمین لی کے واشنگٹن کے دورے نے اس امکان کو واضح کر دیا۔ بائیڈن انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے دوران، دونوں نے پہلے تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین لی جب ملاقات کر کے واپس گئے تو سلیوان نے سوچا کہ کیا امریکہ تعلقات میں ایک سٹیپ اپ گریڈ سے بڑھ کر سٹرٹیجک شراکت داری تک جا بھی سکتا ہے کہ نہیں۔ جیک سلیوان نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ خطے کا سفر کرے اور چیئرمین لی کو ایک خط بھیجے۔

سلیوان نے 13 جولائی کو ہیلسنکی میں نیٹو سربراہی اجلاس میں بائیڈن کے ساتھ سفر کے دوران چیئرمین لی کے ساتھ دوبارہ بات کی۔ بات چیت نے ایک مثبت سمت میں دو قدم اپ گریڈ کے امکان کو آگے بڑھایا، اگست کے وسط میں واشنگٹن میں ویتنام کے سفیر نے وائٹ ہاؤس کے دورے میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا۔ سلیوان کے ویسٹ ونگ کے دفتر کے اندر، دونوں نے امریکہ اور ویتنام کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور بائیڈن اور ویتنام کے رہنما، جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرانگ کے لیے ہنوئی میں ملاقات کے منصوبوں کو حتمی شکل دی۔

اس سفر کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی تھی جب بائیڈن نے ایک آف کیمرہ فنڈ ریزر کے دوران انکشاف کیا کہ وہ یتنام کے دورہ کا ارادہ کر رہے ہیں۔ اس بیان نے دورے کی منصوبہ بندی کو تیز کیا۔

پھر بھی، امریکی حکام محتاط ہیں کہ چین کے فوجی اور اقتصادی بوجھ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے حصے کے طور پر ویتنام – یا فلپائن، بھارت، جاپان اور کوریا کے ساتھ، یا آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ اس کی انڈو پیسیفک میں سیکیورٹی شراکت داری کو نمایاں نہ کریں۔

بائیڈن انتظامیہ کا دانستہ منصوبہ ہے کہ خطے کے ممالک یا افریقی ممالک یہ محسوس کریں کہ امریکہ صرف چین کی وجہ سے ان کی پرواہ کرتا ہے کیونکہ یہ عزم کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ، ‘ٹھیک ہے، ہمیں صرف آپ کی پرواہ ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ چینیوں کے پاس جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین