Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر کی ملاقات، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم آپ کے اس دورے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال  پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالےسے سیرحاصل گفتگو کی۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالےسے بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وززیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کا پاکستانی وزرا اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے تعارف کرایا،ایرانی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وفد کا تعارف کرایا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر نے ایوان وزیراعظم میں پودا بھی لگایا، ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے وزیراعظم کے ہمراہ ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا لگایا۔

 

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین