Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

صدر نے اسلام آباد لوکل ترمیمی ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

Published

on

The schedule will be announced after the new delimitation for local body elections in Islamabad, sources Election Commission

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ”اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024“ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا ہے۔

اس بل کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کرنا ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے، براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

ترمیم کے مطابق نو وارڈز ممبران خاتون، نوجوان، اقلیت اور مزدوریا کسان منتخب کئے جائیں گے۔

آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چئیرمین وائس چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین