Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

چین میں طرز حکومت کیا ہو؟ یہ فیصلہ چین کے عوام کا ہے، صدر شی ڈکٹیٹر نہیں، وزیراعظم نیوزی لینڈ

Published

on

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرس ہپکنز نے امریکی صدر کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دیئے جانے سے اختلاف کیا ہے، کرس ہپکنز اس ماہ کے اختتام پر چین کا دورہ کریں گے اور صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرس ہپکنز نے کہا کہ صدر شی جن پنگ ڈکٹیٹر نہیں، چین میں طرز حکمرانی کیا ہونا چاہئے یہ فیصلہ کرنا عوام کا کام ہے۔

ایک رپورٹر نے کرس ہپکنز سے سوال کیا کہ چین میں جو طرز حکمرانی ہے کیا اس میں چین کے عوام کا بھی کوئی حصہ ہے؟ اس پر کرس ہپکنز نے کہا کہ چین میں اگر عوام طرز حکومت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرس ہپکنز 25 سے 30 جون تک نیوزی لینڈ کے تجارتی وفد کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے، وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کے ہم منصب لی کیانگ سے بھی ملیں گے۔

چین نے بھی امریکی صدر کے ریمارکس پر سخت ردعمل دیا اور بائیڈن کے ریمارکس کو مضحکہ خیز اور اشتعال انگیز قرار دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین