Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس کا چھاپہ، آج کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان

Published

on

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی سربراہ اورصدارتی امیدوارمحمود خان اچکزئی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ہے۔ پشتونخوا میپ نے آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ میں اتوار کی شب مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کسی مجسٹریٹ کے بغیر مارے گئے اس چھاپے میں چادر و چاردیواری کی پامالی کی گئی۔

محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کی طرف سے صدارتی الیکشن میں امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔

عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پولیس نے پارٹی سربراہ کے ایک ذاتی محافظ کو گرفتاربھی کیا جس کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی اور اسکے ذمہ دار افراد کیخلاف حقائق بیان کرنے پر محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے پارٹی سربراہ کے گھرچھاپے کیخلاف آج پیر کو سہ پہر 3 بجے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کاروائیوں سے پارٹی اور قیادت کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ۔

دوسری جان سابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے محکمہ اطلاعات کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چھاپے کے الزام کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی محمود خان اچکزئی کے گھر کے سامنے ایک اراضی پر کیے جانے والے قبضے کے خاتمے کے لیے کی۔ اراضی کی رکھوالی محمود خان اچکزئی کا ذاتی محافظ کررہا تھا جسے پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر گرفتار کیا گیا۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی سرکاری یا نجی اراضی پر قبضہ ہے، حکومت واگزار کرانے کیلئے مہم جاری رکھے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین