Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

بھارت میں جی 20 سربراہ اجلاس، روس اور چین کے صدور شریک نہیں ہوں گے

Published

on

 اگلے ہفتے بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

صدر شی کے اس اجلاس میں شریک نہ ہونے کے امکانات کی خبر روئٹرز نے چین، بھارت اور ایک جی 20 رکن ملک کے ذرائع سے دی ہے۔ صدر شی جن پنگ کی جگہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ شرکت کریں گے۔

ہندوستانی اور چینی وزارت خارجہ کے ترجمانوں نے تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

کیوڈو کی ایک رپورٹ کے مطابق، لی کے 5-7 ستمبر کو جکارتہ، انڈونیشیا میں ہونے والے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کرنے کا امکان ہے۔

ہندوستان میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر شی، امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کی توقع کی جا رہی تھی، بائیڈن نے جی 20 سربراہ اجلاس میں اپنی حاضری کی تصدیق کر دی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے آخری بار بائیڈن سے انڈونیشیا کے بالی میں گزشتہ سال نومبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ نئی دہلی کا سفر نہیں کریں گے اور اس کے بجائے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو بھیجیں گے۔

میزبان بھارت کے ایک سینئر سرکاری اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ "ہم جانتے ہیں کہ صدر شی کی جگہ وزیر اعظم  لی کیانگ آئیں گے”۔

چین میں موجود ان تین میں سے دو ذرائع نے بتایا کہ انہیں چینی حکام نے مطلع کیا تھا، لیکن وہ صدر شی کی متوقع غیر حاضری کی وجہ سے آگاہ نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین