Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سرکاری ملازمین پر دباؤ کے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، ریاست ان کا دفاع کرے گی، وزیراعظم

Published

on

Those who are being court-martialed should be asked why they mislead the parliament on negotiations with the Taliban. Anwar Haq Kakar

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں، ریاست آئینی فرائض کی انجام دہی میں ملازمین کا دفاع کرے گی۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو واضح آواز میں بات کی اور تقسیم کا مینڈیٹ دیا ہے، سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وفاداریاں متشدد گروہ میں تبدیل کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرتشدد رویے کا ریکارڈ رکھنے والے اب سوشل میڈیا سے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ عمل آرٹیکل 5 اور دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان پرتشدد ٹرولز کےخلاف کارروائی اور مثالی سزا دی جائے گی، سرکاری ملازمین سے وابستگی میں شک نہیں ہونا چاہیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین