Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کا ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں کابینہ کے ارکان بھی تھے۔

گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچنے پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، اہم معاملات پر غیز متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا اور خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پرزور دیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے پاکستان کے لئےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ نے شرکت کی۔

تقریب کے دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، صنعت، توانائی، زراعت، ، صحت، سماجی، اقتصادی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم لی چیانگ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین