Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم آفس، تمام سول و ملٹری ایجنسیاں کسی بھی جج یا عملے کو اپروچ نہ کریں، لاہور ہائیکورٹ

Published

on

عدلیہ میں مداخلت پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  نے 4صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم نامہ جاری کیا ہے،
جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے لیے پانچ نکاتی ایس او پیز جاری کردئیے ،وزیراعظم آفس آئی بی، آئی ایس آئی سمیت تمام سول اور ملٹری ایجنسیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یہ مستقبل میں اعلی عدلیہ اور ماتحت عدلیہ کے کسی بھی جج یا ان کے عملے کو اپروچ نہ کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب کو بھی ماتحت افسروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکنے کی ہدایات جاری کریں،اے ٹی سی عدالتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اگر کوئی حفاظتی اقدامات کرنے ہیں تو متعلقہ جج سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بغیر نہیں کیے جائیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اے ٹی سی ججز اپنے موبائل میں ہر کال کو ریکارڈ کریں،پنجاب کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالتیں 9مئی کےتمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کریں۔

عدالت نے حنا حفیظ اللہ عدالتی معاون مقرر کردیا، اور کہا کہ اے ٹی سی جج سرگودھا کے معاملہ پر عدالتی عملہ تفتیش میں مکمل تعاون کرے،عدالتی عملہ سے تفتیش کی وڈیو ریکارڈ کرکے تفتیشی ہائیکورٹ کو فراہم کرے،عدالت نے عمل درآمد رپورٹ 08 جولائی تک جمع کروانے کا حکم دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین