Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرنسپل ایچیسن کالج 15 ہزار ڈالر سالانہ لے رہے تھے اور سال میں 100 سے زیادہ چھٹیاں کرتے تھے، گورنر ہاؤس پنجاب

Published

on

پرنسپل  ایچیسن کالج  کےاستعفے پرگورنرپنجاب کا موقف سامنےآگیا۔ گورنربلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ پرنسپل ایچیسن کالج 40 لاکھ  روپےماہانہ تنخواہ لے رہےتھے۔ مائیکل اے تھامسن کی ماہانہ تنخواہ کیلئےآڈٹ  شروع کردیاگیاہے۔ پرنسپل ایچ سن کالج سال میں 100سےزائدچھٹیاں کرتےتھے۔

ذرائع گورنر ہاؤس پنجاب کا کہنا ہے کہ پرنسپل 15000 ڈالر ماہانہ اور کثیر مراعات حاصل کرنے کے باوجود سالانہ منظورشدہ چھٹیوں سے کہیں زیادہ چھٹیوں پہ رہتے ہیں۔تنخواہ لینے پر بورڈ نےانکوائری شروع کر دی ہوئی تھی۔

ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ دومرتبہ استعفےکی درخواست دےچکےتھے۔ بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے پراستعفی منظورنہیں کیاتھا۔نئےپرنسپل ایچ سن کالج کی تعیناتی کرلی گئی ہے۔تحقیقات سے بچنےکیلئےپرنسپل ایچ سن کالج نےاستعفیٰ دیا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ احدچیمہ  کےبچےایک سال  سےکالج نہیں جارہے،احدچیمہ کے بچےکی کالج نہ جانے پرفیس معافی کی درخواست کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین