Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرنسپل ایچیسن کالج مزید ایک سال کام کرنے کے خواہاں، استعفیٰ واپس لینے کو تیار، ذرائع، مجھے فیس معافی نہیں چاہئے، احد چیمہ

Published

on

وفاقی وزیراحد چیمہ نے ایچیسن کالج کے معاملہ پر گورنر پنجاب کو خط لکھا ہے اور اپنے بچوں کے لیے فیس معافی کی درخواست واپس لے لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ نے اپنے خط میں کہا کہ میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے،فیس معافی کی پالیسی باقی بچوں کیلئے جاری رکھی جائے،طلبا اس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ کرتے رہیں۔

احد چیمہ نے لکھا کہ میرے پبلک آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے اس معاملے کو سیاسی رنگ دیا گیا،اس معاملے کی وجہ سے ہماری فیملی کو بے جا  تنقید کا نشانہ بنایا گیا،پالیسی کی تشکیل قانونی ہے ، طلبا اور ان کے والدین کے حق میں ہے،میری اہلیہ نے اس پالیسی کیلئے ڈیڑھ سال کوشش کی،طلبااس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ کرتے رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پرنسپل ایچیسن کالج نے وفاقی وزیراحد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کی پیشکش کی ہے تاہم احد چیمہ نے انکار کیا ہے۔

ذرائع مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مجھے آفرز کی گئیں لیکن  کسی ایسی انڈر ٹیبل ڈیل لینے سے صاف انکار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے سکتے ہیں،نئے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے کمیٹی قائم نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پرنسپل نے درخواست کی ہے کہ انہیں ایک سال مزید کام کرنے دیا جائے تاہم حکومت نے پرنسپل کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین