Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

روس میں نجی فوجی گروپ کی بغاوت، سرحدی شہر کی فوجی تنصیبات پر قبضہ، ماسکو میں ہائی الرٹ

Published

on

روس کے نجی فوجی گروپ ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے فوج کے خلاف بغاوت کردی جس کے بعد روس کے شہر روستوف میں فوجی ٹینک اور آرمرڈ گاڑیاں سڑکوں پر گشت کرتی نظر آئیں اور اس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر آ گئیں۔ ویگنر گروپ نے روستوف شہر پر قبضے کا اعلان کردیا۔ روستوف شہر میں روس کی فوجی تنصیبات پر بھی ویگنر گروپ کا قبضہ ہے۔

یہ بغاوت یوکرین میں لڑائی کے دوران ویگنر گروپ کے درجنوں جنگجو مارے جانے کے بعد ہوئی ہے اور ویگنر گروپ کے سربراہ نے ان ہلاکتوں کا الزام روس کی وزارت دفاع پر دھرا اور کہا کہ روسی فوج نے گروپ کے کیمپ پر بمباری کرکے ان جگنجوؤں کو ہلاک کیا۔ اس الزام کے بعد روس کی انٹیلی جنس ایف ایس بی نے ویگنر گروپ کے سربراہ پر بغاوت کا الزام عائد کیا۔

روس میں رات گئے اچانک ویگنر گروپ نے بغاوت کی اور یوکرین کی سرحد کے ساتھ قصبے پر قبضہ کیا، ایف ایس بی نے ویگنر گروپ کے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ وہ پیشقدمی روک کر اپنے گروپ کے سربراہ کو گرفتار کر لیں، اس بغاوت کے بعد ماسکو کے گرد سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، ماسکو کے میئر نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد دہشتگردی کے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے ایک بیان میں کہا کہ روستوف شہر کی فوجی تنصیبات ان کے قبضے میں ہیں اور ایئرفیلڈ بھی ان کے قبضے میں ہے۔ ویگنر گروپ کے سربراہ کا یہ ویڈیو بیان ٹیلی گرام پر ان کے اکؤنٹ سے شائع کیا گیا۔

 

ویگنر گروپ کے سربراہ نے کہا کہ ایئرفیلڈ پر سرگرمیاں معمل کے مطابق ہیں، جنگی طیارے بھی اڑان بھر رہے ہیں، میڈیکل طیارے بھی معمول کی پروازوں پر ہیں، ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ طیارے ہم پر نشانہ سادھنے کی بجائے یوکرین پر حملے کریں۔

 روس  کے سرکاری میڈیا نے بھی روستوف میں فوجی نقل و حرکت کی ویڈیو کی خبر شائع کی اور کہا کہ یہ غیرمعمولی نقل و حرکت روس کی طرف سے ویگنر گروپ کے سربراہ پر بغاوت کے الزام کے بعد سامنے آئی ہے۔

روس کے میڈیا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز بھی شائع کیں، ان ویڈیو میں سے ایک میں دو ٹینک ایک چوک کو بند کئے ہوئے ہیں اور انفرنٹری کے دستے ان کے پاس کھڑے ہیں۔ اس سے کچھ فاصلے پر ایک فوجی ٹرک اور آرمرڈ جنگی وہیکل بھی نظر آ رہی ہے۔

ایک اور ویڈیو میں روستوف  کے مشرق میں ایم فور ہائی وے بند ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں اور فوجی گاڑیوں نے راستہ بند کیا ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین