پاکستان
نجکاری نامنظور، سول ایوی ایشن ملازمین کا 7 ستمبر کو ہیڈکوارٹرز کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
سول ایوی ایشن ملازمین نے 7ستمبرکو سی اے اے ہیڈکواٹرز پرغیرمعینہ مدت کے لیے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے سی اے اے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی،کراچی ائیرپورٹ لاونج میں احتجاج کے بعد افسران وملازمین جناح ٹرمینل کے سگنل پرجمع ہوئے،انھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے،جس پرسی اے اے کی پالیسیزاورپرائیوٹائزیشن کے خلاف نعرے درج تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں افسران کی تنظیم کوپ کے چئیرمین زرین گل درانی کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی اپنی ملازمت کی مدت پوری کرچکے ہیں،ان کی تعیناتی غیرقانونی ہے،دودن کی مہلت دے رہے ہیں،اگرسنجیدہ رویہ نہ دکھایا گیا تو7ستمبرکو سول ایوی ایشن ہیڈکواٹرپرغیرمعینہ مدت کے لیے دھرنا دینگے۔
سی اے اے ملازمین کی تنظیم جیکا کے صدرعزیز میمن کا کہنا تھا کہ اربوں روپے منافع کمانے والےادارے کوبدعنوانی کی وجہ سے نقصان ہورہاہے،پچھلے سال سول ایوی ایشن نے 178روپے کمائے،جس میں صرف 70ارب روپے پرافٹ تھا۔
سی اے اے ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم کے نائب صدرحسیب الرحمن کا کہناتھا کہ سن 2019سے پینشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت2400کے لگ بھگ پینشنرزکوچاردھڑوں میں تقسیم کردیاگیا،ان کا مذید کہناتھا کہ 80فیصد پینشنرزمیں ڈرائیور،صفائی والے اوربیوائیں شامل ہیں۔
سی اے اے الیکٹرونکس انجنیئرز کی نمائندہ تنظیم کے جنرل سیکریٹری اسد اللہ خان نیازی کا کہناتھا کہ ادارے میں وہ ڈی جی تعینات کیا جائے،جن کو ہوابازی کا تجربہ ہو،بھاری مراعات کے ذریعے سی اے اے افسران کی بھرتیاں ادارے کوتباہ پرپہنچارہی ہے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی