Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نجکاری نامنظور، سول ایوی ایشن ملازمین کا 7 ستمبر کو ہیڈکوارٹرز کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

Published

on

سول ایوی ایشن ملازمین نے 7ستمبرکو سی اے اے ہیڈکواٹرز پرغیرمعینہ مدت کے لیے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے سی اے اے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی،کراچی ائیرپورٹ لاونج میں احتجاج کے بعد افسران وملازمین جناح ٹرمینل کے سگنل پرجمع ہوئے،انھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے،جس پرسی اے اے کی پالیسیزاورپرائیوٹائزیشن کے خلاف نعرے درج تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں افسران کی تنظیم کوپ کے چئیرمین زرین گل درانی کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی اپنی ملازمت کی مدت پوری کرچکے ہیں،ان کی تعیناتی غیرقانونی ہے،دودن کی مہلت دے رہے ہیں،اگرسنجیدہ رویہ نہ دکھایا گیا تو7ستمبرکو سول ایوی ایشن ہیڈکواٹرپرغیرمعینہ مدت کے لیے دھرنا دینگے۔

سی اے اے ملازمین کی تنظیم جیکا کے صدرعزیز میمن کا کہنا تھا کہ اربوں روپے منافع کمانے والےادارے کوبدعنوانی کی وجہ سے نقصان ہورہاہے،پچھلے سال سول ایوی ایشن نے 178روپے کمائے،جس میں صرف 70ارب روپے پرافٹ تھا۔

سی اے اے ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم کے نائب صدرحسیب الرحمن کا کہناتھا کہ سن 2019سے پینشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت2400کے لگ بھگ پینشنرزکوچاردھڑوں میں تقسیم کردیاگیا،ان کا مذید کہناتھا کہ 80فیصد پینشنرزمیں ڈرائیور،صفائی والے اوربیوائیں شامل ہیں۔

سی اے اے الیکٹرونکس انجنیئرز کی نمائندہ تنظیم کے جنرل سیکریٹری اسد اللہ خان نیازی کا کہناتھا کہ ادارے میں وہ ڈی جی تعینات کیا جائے،جن کو ہوابازی کا تجربہ ہو،بھاری مراعات کے ذریعے سی اے اے افسران کی بھرتیاں ادارے کوتباہ پرپہنچارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین