پاکستان
پی آئی اے کی نجکاری، ایئر پورٹس آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل تیز کیا جائے، وزیراعظم
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے مشیر ہوابازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں مشیرِ ہوابازی نے وزیرِ اعظم کو وزارت کے امور اور حکومت کی ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری اور ایئر پورٹ آپریشنز کی آوٹ سورسنگ کے عمل پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہوابازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ حکومت کی اولین ترجیحات میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کرکے قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچانا سر فہرست ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی