Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری، ایئر پورٹس آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل تیز کیا جائے، وزیراعظم

Published

on

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے مشیر ہوابازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں مشیرِ ہوابازی نے وزیرِ اعظم کو وزارت کے امور اور حکومت کی ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری اور ایئر پورٹ آپریشنز کی آوٹ سورسنگ کے عمل پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

وزیرِ اعظم  نے کہا کہ پاکستان کے ہوابازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ حکومت کی اولین ترجیحات میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کرکے قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچانا سر فہرست ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین